ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کاروار بلدیہ کی سرکاری زمینات پرتعمیر غیرقانونی عمارات کی انہدامی کارروائی

کاروار بلدیہ کی سرکاری زمینات پرتعمیر غیرقانونی عمارات کی انہدامی کارروائی

Thu, 14 Sep 2017 17:33:32    S.O. News Service

کاروار:14/ستمبر (ایس اؤنیوز)کاروار بلدیہ کی طرف سے سڑک کنارے غیرقانونی طورپر قبضہ کرکے تعمیر کی گئی عمارات کی انہدامی کارروائی انجام دی گئی ہے۔ میونسپل کمشنر یوگیشور اور بلدیہ عملہ کی نگرانی میں شہر کے پکلے روڈ، گرین اسٹریٹ اور دھوبی گھاٹ پر قبضہ کی گئی سرکاری زمینات پر تعمیر عمارات کو جے سی بی مشین کے ذریعے نکال باہر کیا گیا ۔

14ستمبر کی صبح میونسپل کمشنر یوگیشور نے اپنے عملے کے ساتھ پکلے روڈ پر پہنچ کر پارکنگ کے لئے مختص جگہ پر ایچ ڈی ایف سی بینک(HDFC)کا اے ٹی ایم تعمیر کیا گیا تھا ، گرین اسٹریٹ کے فٹ پاتھ پر تاج نامی فاسٹ فوڈ کی ریسٹورنٹ اور اسی طرح دھوبی گھاٹ پر واقع ایک عمارت کوبلدیہ عملے نے منہدم کردیا۔

انہدامی کارروائی کے سلسلے میں اخبارنویسوں سے بات کرتے ہوئے میونسپل کمشنر یوگیشور نے بتایا کہ آ ج جن عمارات کو ڈھایا گیا ہے ان کو قانون کے مطابق نوٹس جاری کرتے ہوئے طئے کردہ تاریخ سے پہلے جگہ خالی کرنے کہاگیا تھا، لیکن دکانداروں اور عمارت کے مالکان نے نوٹس پر کوئی توجہ نہیں دی تو بلدیہ نے قانون کے مطابق سرکاری زمینا ت پر غیر قانونی قبضہ کرتےہوئے تعمیر کی گئی عمارات کو ڈھایاہے۔


Share: